رانچی، 23 دسمبر (یو این ا ئی) جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب میں اس بار ریاست کے
تین سابق وزرائے اعلی اور اسمبلی کے اسپیکر کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
وزیراعلی ہیمنت سورین بھی اپنی پرانی سیٹ دمکا سے ہار گئے ہیں لیکن برہیٹ
کی سیٹ جیتنے میں وہ کامیاب رہے۔
ریاست کے پہلے وزیراعلی بابو لال مرانڈی نے گریڈیہہ اور
دھناوار اسمبلی
حلقوں سے اس بار الیکشن لڑا۔ دھناوار مسٹر مرانڈی کا ا بائی حلقہ ہے لیکن
وہاں انہیں شکست نصیب ہوئی اوراپنے ا بائی ضلع گریڈیہہ کی سیٹ پر بھی وہ
ہار گئے۔ سابق وزیراعلی اور اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ارجن منڈا اپنی
روایتی سیٹ کھرسانواں سے ہار گئے ہیں تاہم مسٹر منڈا 1995 سے مسلسل اس سیٹ
سے الیکشن جیت رہے تھے۔